• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک 230 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دولتمند ترین افراد میں پہلے نمبر پرہیں، فوربز انڈیا

کراچی ( جنگ نیوز) فوربز انڈیا نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری ہے جس کے مطابق اسپیس ایکس ، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک 230.4 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ اینڈ فیملی 184.7 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے، 162.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایمزون کے مالک جیف بیزاس تیسرے، 137.9 ارب ڈالر کے ساتھ اویکل کے لیری ایلیسن چوتھے،برک شائر ہاتھاوے کے مالک وارن بوفے 115.9 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 113.7 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے، فیس بک کے مالک مارک زوکربرگ 112ارب ڈالرکے ساتھ ساتویں، گوگل کے لیری پیج 109.9 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں ، مائیکروسافٹ کے اسٹیو بالمر 107.5 ارب ڈالر کے ساتھ 9ویں اور گوگل کے سرجی برن 105.5 ارب ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ ان میں سے 9دولتمند ترین افراد کا تعلق امریکا سے جبکہ صرف ایک برنارڈ آرنلٹ اینڈ فیملی کا تعلق فرانس سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید