• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 2024ء سے ایلون مسک کی ٹیسلا سڑکوں پر نظر آنا شروع ہو جائیگی، رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی ٹیسلا جنوری 2024 تک بھارت میں پیداوار شروع کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم آفس کے حکام نے ٹیسلا کی سرمایہ کاری کی تجویز سمیت بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ایلون مسک کے زیر انتظام ٹیسلا جلد ہی بھارتی سڑکوں پر نظر آنا شروع ہو جائے گی وفاقی حکومت جنوری 2024 تک ملک میں ٹیسلا کی پیداوار کیلئے متعلقہ محکموں سے تمام ضروری منظوری حاصل کرنے کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید