• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بھی افغان پناہ گزینوں کی واپسی زور پکڑ گئی

اسلام قلعہ، افغانستان (اے ایف پی) ایران سے وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد گزشہ ماہ دگنی ہوگئی ہے۔ اب تک اسلام قلعہ سے سرحد پار کرنے والے افغان باشندوں کی تعداد 14 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ یہ بات بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سرحدی اہلکار نے بتائی۔ عبداللہ قیوم نے بتایا یہ تعداد 4 دنوں میں سرحد پارکرنے والوں کی ہے ۔ مصروف راہداری افغانستان کے شہر ہیرات کے قریب واقع ہے ۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کی مشرقی سرحد بھی پاکستان سے واپس ہونے والوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ حکومت پاکستان نے 17لاکھ افغانوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ جس کی ڈیڈ لائن گزشتہ یکم اکتوبر کو ختم ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید