کول کتہ (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ جب میں بھارتی بورڈ کا صدر تھا میری کوشش تھی کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط بحال ہوں۔ لیکن میں اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایسا حکومتوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ جمعرات کو کول کتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کے خواہش رکھتا ہوں ، بھارتی ٹیم شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو ان کیلئے حیران نہیں ہونگا۔