راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) جمعیۃ علماء اسلام مری راولپنڈی کے زیر اہتمام 12 نومبر کو آئین شریعت و تحفظ بیت المقدس کانفرنس جی پی او چوک مال روڈ مری پر ہوگی جس سے جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں حافظ نصیر احمد احرار جنرل سیکرٹری پنجاب، ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور قاری کرامت الرحمٰن ڈپٹی صوبائی سالار نے راولپنڈی، اٹک، جہلم و چکوال کا دورہ کیا اور مری کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کئے۔