• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ میں چار ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا صنعتی زون بھی شامل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ میں ایک نیا صنعتی زون بھی شامل کیا گیا ہے۔چار ہزار ایکڑ پر مشتمل صنعتی زون چک بیلی موڑ سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق نئے انڈسٹریل ایریا کے علاوہ پارکنگ لاٹس،ٹرک اڈہ،بس اڈہ،کاٹیج انڈسٹری،ایگرو انڈسٹری،ویئر ہاؤسز بھی الگ سے بنائے جائیں گے۔تمام کمرشل سرگرمیاں جی ٹی روڈ کے دونوں طرف ہوں گی۔اس میں ایک پانچ سو میٹر کا اکنامک کوریڈور بھی بنے گا۔اس حوالے سے پی ایم یو محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور کنسلٹنٹ ایم ایم پی کے نمائندوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی کے کاروباری نمائندوں کوبریفنگ بھی دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید