• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار سپریم کورٹ کو تفویض کردیئے

کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کردیئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) سے متعلق معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کوبھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔

اہم خبریں سے مزید