سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ ورکنگ باونڈر ی لائن پر ایک بار پھر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی گیا۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جسکے نتیجہ میں دھمالہ گاؤں کے60سالہ سلیم زخمی ہو گیا جسے 1122نے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔
چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں اور گنیں ساکت ہو گئیں۔