کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے 9ویں کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا۔ نئی درجہ بندی کے مطابق پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار ہیں۔ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی گولڈ کیٹیگری میں ترقی، گزشتہ سیزن وہ سلور کیٹیگری میں کھیلے تھے ۔نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی کر کے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔فاسٹ بالر محمد موسی کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد عامر ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔قاسم اکرم، طیب طاہر، اور محمد موسی کے علاوہ آل راؤنڈر عامر یامین ، ٹاپ آرڈر بیٹرز شرجیل خان اور حیدر علی، اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر میر حمزہ بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیںفاسٹ بالر ز عاکف جاوید اور محمد عمر سلور کیٹیگری میں شامل ان کے علاوہ کراچی کنگز کے گزشتہ سیزن میں آخری میچ کے مرد میدان وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم اس سیزن میں بھی اسی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہیں۔ پی ایس ایل 9 کے لئے اوورسیز کھلاڑیوں کی ریجسٹریشن 25 اکتوبر 2023 سے شروع ہو چکی ہے۔پی ایس ایل ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے، جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔