• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اورشاہین ٹرینوں کے اوقات تبدیل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کراچی کینٹ اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے سہ پہر3 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6 بجے سیالکوٹ پہنچے گی۔ یہ ٹرین کراچی کینٹ سے دوپہر2 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوتی تھی سیالکوٹ، وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر شاہین پسنجر سیالکوٹ سے شام 7بجے روانہ ہو کر سمبڑیال سے ہوتی ہوئی رات8 بجکر5منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی پہلے یہ ٹرین شام6 بجے سیالکوٹ سے روانہ ہوتی تھی۔
لاہور سے مزید