کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان آئی ایم ایف کی دوسری قسط کے اجرا سے قبل چین کے دو بینکوں سے 600 ملین ڈالر کے نئے قرض کےلیے مذاکرات کر رہا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ لائیومنٹ نے بیایا ہے کہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا سے مجموعی طور پر 600 ملین ڈالر کے قرض کےلیے مذاکرات کر رہے۔ دونوں میں سے ہر ایک بینک سے 300 ملین ڈالر قرض کے حصول کےلیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مذکرات ایڈوانس اسٹیج پر ہیں قرض کی رقم آئندہ ماہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق چین پاکستان کو سیف ڈپازٹس، رعایتی قرض اور تجارتی قرض دے کر پاکستانی معیشت کو رواں دوراں رکھنے میں مدد کر رہا ہے۔