اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام لیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا کیونکہ ان کے ہاتھ بندھے ہیں اور میرے ہاتھ کھلے ہیں، ایسے لڑائی کا مزہ نہیں آتا،اگر وہ کھلے پھر رہے ہوں گے ہم ان کو پبلک میں شکست دیں گے۔ریاست کیخلاف اقدامات کرنیکی وجہ سے ممکن ہے پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے ، یہ بات انہوں نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے نمائندے سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون کی گرفت میں ہیں اور اگر انہوں نے ریاست کے خلاف ایسے اقدامات کئے ہیں تو پھر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ممکن ہے ان پر پابندی لگ جائے ،ملک میں امن و امان کی جو موجودہ صورت حال ہے اس میں کم از کم وہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، ملک کو اقتصادی چیلنجز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کو بچانے کے لیے کچھ سخت فیصلے لیے ہیں ۔