کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں فاٹا اور راولپنڈی ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پنڈی میں راولپنڈی ریجن نے لاہور بلوز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا ۔ راولپنڈی نے 5 وکٹ پر256 رنز اسکور کیے۔ حسین طلعت نے 69 ، عمرصدیق نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ راولپنڈی ریجن نے سات وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ عبدالفصیح نے 114 رنز اسکور کیے ۔ میرپور میں فاٹا نے فیصل آباد ریجن کو ہرادیا۔ فیصل آباد نے میں8 وکٹ پر 229 رنز اسکور کیے۔ آصف علی نے 78 رنز اسکور کیے۔ فاٹا نے سات وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان اور کراچی وائٹس جبکہ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں پشاور اور لاہور وائٹس کے میچز گیلی کنڈیشنز کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکے۔