• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر PTI کی بنیادی رکنیت سے مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں، ایسی پالیسی ریاستی اداروں کیساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقے اور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔پوسٹ کے اختتام پر اسد عمر نے دعائیہ کلمات درج کیے کہ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

اہم خبریں سے مزید