• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے فیشن شو میں ماڈل کی فلسطین کے حق میں پلے کارڈ کے ساتھ کیٹ واک

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)کراچی میں ایک فیشن شو میں کے دوران ایک ماڈل نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈ کے ساتھ کیٹ واک کی۔ 

یہ فیشن شو گذشہ شام ڈیفنس کے ایریا 51 میں واقع ایک ہال میں منعقد ہوا جس میں امریکی ڈپٹی قونصل جنرل کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں۔

 فیشن شو کے دوران اچانک ایک شخص غیرمحسوس طریقے سے بڑا پلے کارڈ لیکر ہال میں داخل ہوا اور ماڈلز کے ساتھ کیٹ واک کرنے لگا۔ 

پلے کارڈ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی گئی۔ اسی پلے کارڈ کے دوسری طرف فلسطینیوں کی آزادی کا مطالبہ درج تھا۔

اہم خبریں سے مزید