• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی کے گیسٹرو سے متاثرہ علاقے میں طبی ٹیمیں پہنچ گئیں‘ سیکرٹری صحت

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ سبی میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے وبائی امراض کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کےلیے محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہیں وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کی ہدایت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمعہ ضروری ادویات اور ایمبولینسز کے گیسٹرو سے متاثرہ علاقےپہنچ گئی ہیں انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹر طبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں ماہر امراض اطفال دیگر شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ گیسٹرو سے متاثر افراد کے علاج میں مصروف ہے۔
کوئٹہ سے مزید