• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی قطر میں حماس قیادت سے ملاقات، غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی

لاہور،سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کے شکرگزارہیں ،امیر جماعت اسلامی کی گفتگووخطاب میں کہا کہ 58 مسلم ممالک کے حکمران جاگیں ،انکا اسلحہ کس کام کا ؟۔امیر جماعت اسلامی نے اسماعیل ہانیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے، سراج الحق نے اسماعیل ہانیہ کو19 نومبر لاہور میں تاریخی غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت دی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو غزہ کی موجودہ صورت حال پر مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ اہل غزہ و فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر ہم جماعت اسلامی اورپاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سراج الحق ایران،ترکیہ اور قطر کے 6دورہ کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے ،سراج الحق نے سیالکوٹ مرے کالج گروانڈ میں لبیک فلسطین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گئی ہیں، 58مسلم ممالک کے حکمران جاگ جائیں مسلم ممالک کا اسلحہ کس کام کا ہے ان کی جہاز،ٹینک،میزائل کس دن کام آئیں گے کیا یہ حکمران اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ غزہ لاشوں کا ڈھیر بن جائے، او آئی سی اجلاس میں امریکی خوف کی وجہ سے حماس کے نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا مطالبہ بھی امریکہ،برطانیہ،اسرائیل،فرانس سے کیا گیاجو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں، خواتین، بوڑھوں، جوانوں کے قاتل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید