راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد2535ہوگئی۔31متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایک ڈینگی کے مریض کی حالت تشویشناک ہے۔انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرآٹھ ایف آئی آر درج کرائی گئیں ہیں۔جبکہ گیارہ چالان کئے گئے۔ایک جگہ سیل کی گئی۔ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔