• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت سندھ کی تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کا شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم فیصلوں پر بحث کیا گیا۔ سندھ بھر کے اسکولز میں نیا تعلیمی سال پندرہ اپریل سے شروع ہوگا۔ سندھ بھر کے کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر اتفاق۔ موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔ میٹرک امتحانات مئی کے پہلے ہفتے ،انٹر امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہونگے۔ میٹرک نتائج 31جولائی اور انٹر نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری کیے جائیں گے۔