اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیریت دریافت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔