• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران، اسد فواد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی، تینوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری میں سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر معاون وکیل نے کیس التواء کی استدعا کی۔ کمیشن سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی خدشات ہیں تو جیل میں سماعت نوٹیفائی کرسکتے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اگر آپ جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید