راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سول جج راولپنڈی نوید اختر نے میاں نواز شریف کی گرفتاری کیخلاف ریلی نکالنے کے مقدمہ میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی بریت کی درخواست منظور کرلی، حکومتی دباؤ پر انتقامی کارروائی ،ایک ہی واقعہ کے 4مقدمات درج تھے ،5سال پرانے کیس میں دیگر ملزمان پہلے سےبری ہوچکے ہیں،حنیف عباسی کے وکلا کا موقف تھا کہ 5سال پرانے کیس میں دیگر تمام ملزمان کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے لہٰذا اسی بنیاد پر درخواست گزار کو بھی بری کیا جائے ، ہمارے موکل کے خلاف حکومتی دباؤ پر انتقامی کارروائی کے لئے ایک ہی واقعہ کے چار مقدمات درج کئے گئے۔