• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر شرکاء کا بچاؤ کیلئے اقدامات کا مطالبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں پالیسی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں پالیسی سازوں، سرکاری محکموں، اقوام متحدہ، این جی اوز، تعلیمی اداروں، میڈیا، طبی تنظیموں اور کارپوریٹس نے ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا۔، سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا محمود اسلم، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی اور منیجر رشید رفیق بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انڈو کرونولوجی یونٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ عامر نے شرکاء کو پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے بڑھتے چیلنج اور اس سے نمٹنے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ریاض انور نے معاشرے پر ذیابیطس اور موٹاپے کے اثرات پر روشنی ڈالی ،ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے صوبائی حکومت کی جانب سے ذیابیطس اور موٹاپے کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ نے بھی اظہارخیال کیا ، انھوں نے کہا کہصحت مند طرز زندگی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
پشاور سے مزید