راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوخواتین نے خودکشی کرلی۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سرسید چوک ٹیپوروڈ پر 30سالہ لبنیٰ شاہین زوجہ راجہ ظہیر اقبال نے چھت والے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق اس کے بھائی طیب کاکہنا تھا کہ اس کی بہن کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔ادھر تھانہ صادق آبادکے علاقہ بند کھنہ روڈ پر3بچوں کی ماں مطلقہ خاتون36سالہ مریم دخترعارف نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ۔اے ایس آئی عدنان غیورنے بتایاکہ مریم کے گھروالوں کاکہناہے گھریلوپریشانی کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ۔