• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج مرتب ہونگے‘چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنواز شریف کو کوئٹہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں پارٹی قائد کے کوئٹہ میں قیام کے دوران اہم سیاسی و قبائلی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کریں گی انکے دورہ کوئٹہ کے بلوچستان کے سیاسی ماحول پر دور رس نتائج مرتب ہونگے، میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ(ن) کا مقصد ہے، انشاللہ ملکی ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے8فروری کا سورج ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ بلوچستان میں صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں پارٹی فعال اور منظم ہے اور اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی عام انتخابات میں ایک بڑی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔
کوئٹہ سے مزید