کوئٹہ (پ ر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا مسلم لیگ ن کی جانب سے میڈیا ٹیموں کو کوریج کی اجازت نہ دینے پر اظہار تشویش و مذمت اتنی بڑی سیاسی سرگرمی سے صحافیوں کو کوریج سے دور رکھنا عوام تک معلومات کی فراہمی کے عمل کو روکنے کے مترادف ہے،بی یو جے قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت پوری مسلم لیگ ن کی قیادت کوئٹہ کے دو روزہ دورے پر ہے صوبے کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں اور 40 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی شمولیت جیسی بڑی سیاسی سرگرمی سے بلوچستان کے صحافیوں اور میڈیا کو دور رکھاجارہا ہے۔ مقامی ہوٹل میں میڈیا ٹیموں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ۔ بی یو جے قیادت نے میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور صوبائی صدر جعفرمندوخیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ایسی کسی سرگرمی میں میڈیا کوریج کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔