• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کا لکھنؤ سوسائٹی کی غیرقانونی تعمیرات پر انسپکشن کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لکھنو سوسائٹی کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سوسائٹی کی انسپکشن کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ ہائی کورٹ میں لکھنؤ سوسائٹی کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لکھنؤ سوسائٹی میں کئی سال سے پلاٹوں کو چھوٹے پلاٹ بنا کر بیچا جارہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید