• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ شکن میزائل ’اگلاایس‘ کی تیاری، روس نے بھارت کو لائسنس دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے بھارت کو طیارہ شکن میزائل ’ اگلا ایس ‘ کی تیاری بھارت میں شروع کرنے کےلیے اسے لائسنس دے دیا ہے۔ روسی اسٹیٹ نیوز ایجنسی تاس کے مطابق یہ کندھے پررکھ کر چلایاجانے والا میزائل ہے جسے کوئی بھی فرد یا عملہ دشمن کے کسی طیارے کو گرانے کےلیے استعمال کرسکتا ہے۔ روسی کمپنی روسوبورن ایکسپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ان کی کمپنی پہلے ہی اس سلسلے میں ایک دستاویز پر دستخط کرچکی ہے جس کی روسے اگلا ایس میزائل کی بھارتی نجی کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیاجائےگا۔ دریں اثنا روس کی ریاستی اسلحہ برآمد کرنے والی کمپنی روسوبورن ایکسپورٹ بھارت کے ساتھ طیارہ شکن ہتھیاروں بالخصوص فضائیہ کے زیر استعمال آنے والے ہتھیاروں کی مشترکہ تیاری کے امکانات پر بات چیت کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید