اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چین نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری جنگ بندی اور سنگین انسانی بحران کے باعث امداد کی فراہمی کی کوششوں میں تیزی لانے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔ جنگ زدہ علاقے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں پر حملوں کے حوالے سے مختلف سوالات کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی برادری کے متعلقہ اداروں کو بھی اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی وسیع تر کوششیں کرنی چاہئیں۔