• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

51.7؍ ملین ڈالرز میں فروخت کے بعد فراری دنیا کی مہنگی ترین کار بن گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں 1962ء کی اطالوی فراری کار 51.7؍ ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی، جس سے یہ گاڑی کسی بھی نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین فیراری بن گئی ہے۔ 330 LM / 250 GTO کی فروخت نے اس کار کو مہنگی ترین کلاسک کار بنا دیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال عوام کیلئے نیلامی میں پیش کی گئی یہ گاڑی مہنگی ترین گاڑی ہے۔ فروخت سے قبل اس گاڑی کے مالک ایکسورٹ ریڈارز بنانے والی کمپنی کے شریک مالک جم جیگر تھے۔
اہم خبریں سے مزید