• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیونی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)جیونی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرگاڑی سواروں کی فائرنگ ایک اہلکار شہید، جبکہ ایک اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،ایک اہلکار اورتین راہگیر زخمی ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر گزشتہ روز گاڑی میں سوار نامعلوم افراد شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے ایک اہلکار کانسٹیبل اللہ داد موقع پر ہی شہید جبکہ ایک اہلکار اور تین راہگیر شدید زخمی ہو گئے ۔
اہم خبریں سے مزید