• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں موساد کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے بڑا آپریشن، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موساد کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے بہت بڑا آپریشن کیا جارہا ہے ایران میں تقریباً پانچ ہزار ایجنٹس موجود ہیں جن میں سے سات سو سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا،ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر عادل نجم نےکہا کہ پاکستان کو ایک پڑوسی مل جائے گا جس سے ٹریڈ ہوسکتی ہے اور بات صرف تیل اور گیس تک محدود نہیں رہے گی ۔پاکستان کو فائدہ بھی ہوگا اور تعلقات کا ایڈوانٹیج بھی ہوگا۔شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوئی یا نہیں خود امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید