• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طلب کے باوجود پاکستان کی سیمنٹ کی برآمدی ترقی سست روی کا شکار

اسلام آباد( اسرارخان)پاکستان کی سیمنٹ اور کلنکر کی برآمدات کو لیاری ایکسپریس وے پر کارگو ٹریفک کی پابندی، ملیر ایکسپریس وے سے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ علاقوں کے مسائل، اور پورٹ قاسم پر ناکافی اسٹوریج سہولیات جیسی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹیں ایسے وقت میں برآمدی صلاحیت کو نقصان پہنچا رہی ہیں جب دنیا بھر میں، خصوصاً امریکا میں، سیمنٹ کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید