کراچی (این این آئی)شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔