• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک و زراعت کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 33 ارب منظور

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی نے 30جون 2026تک خوراک و زراعت کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 33ارب، 4 کروڑ 64لاکھ 31ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے ،شعبہ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کو 23 ارب 6 کروڑ 81 لاکھ 71ہزار روپے ،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو 6 ارب 72 کروڑ 45 لاکھ 22 ہزار ،جبکہ شعبہ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کو مزید 4 ارب، 25 کروڑ ، 37 لاکھ ، 38 ہزار روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کے بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 98 تحریکیں پیش کیں اور محکمہ زراعت کی زبوں حالی اور کاشتکاروں کے بھوکے پیاسے ہونے کی منظر کشی کی ،کٹوٹی کی تحریکوں پر صاحب زادہ سبقت اللہ ،ڈاکٹر نثار جٹ، عالیہ کامران ، خواجہ شیراز ، اقبال آفریدی ، میاں غوث محمد ، محمد ریاض فتیانہ اور خورشید شاہ نے خطاب کیا کٹوتی کی تحریکیں کامیاب نہ ہو سکیں،وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے اعداد و شمار کے ذریعے ملکی پیداوار میں اضافہ پیش کیا ۔
اہم خبریں سے مزید