• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل، ایم کیو ایم کا اظہار تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے شہر قائد میں روزافزوں عوامی مسائل، بالخصوص پانی کی شدید قلت اور بدترین لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جانا ناقابلِ قبول ہے اور یہ روش شہر کے باسیوں کے ساتھ سنگین ناانصافی کے مترادف ہے۔ کراچی کے کئی علاقوں میں شہریوں کو پینے کے پانی تک رسائی حاصل نہیں، جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے کوئی مؤثر حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی۔
اہم خبریں سے مزید