اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان کو انجینئرز کی عالمی سطح پر شناخت اور ملازمت کے مواقع میں اضافےکیلئے انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز ایگریمنٹ (آئی پی ای اے ) کی مکمل رکنیت میں مزید6سال کی توسیع مل گئی،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے اس توسیع کو پاکستان کی انجینئرنگ برادری کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا، اس سے پاکستانی انجینئرز کے لیے دنیا بھر کے منصوبوں میں کام کرنے کے مواقع بڑھیں گے اور پاکستان کی بین الاقوامی انجینئرنگ منظرنامے میں موجودگی مزید مضبوط ہو گی۔