• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کپاس فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں کپاس فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔خراب موسم اور کم فصلوں کی کاشت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ڈرینیج سیس ختم، ریسٹورنٹس اور کیٹررز کی چھوٹ کی حد 25لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں کے تحت معیشت کو فروغ دینے، مشکلات کا شکار شعبوں کی معاونت کرنے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے اہم ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ۔فنانس بل کے تحت تجویز کردہ ریلیف کے علاوہ، متعدد اہم مراعات کو نوٹیفکیشنز اور موجودہ قوانین و ضوابط میں ترامیم کے ذریعے حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ یہ اقدامات ٹیکس اور نان ٹیکس دونوں شعبوں پر محیط ہیں اور زرعی، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور چھوٹے کاروباروں جیسے شعبوں کااحاطہ کرتے ہیں۔ریلیف اقدامات کے تحت کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد کمی اور زرعی ترقی کی سست رفتاری کے پیش نظر کسانوں کو سہولت دینے کے لیے کپاس فیس ختم کردی گئی ہے۔خراب موسم اور کم فصلوں کی کاشت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈرینیج سیس ختم کردیا گیا ہے۔ مختلف ریونیو چارجز میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میںانتقال فیس مصدقہ نقول کی فیس ،سیلز سرٹیفکیٹ، سولونسی سرٹیفکیٹ ،وراثتی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید