اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) صدرِمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےمنشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی معاشرت سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس سال کا موضوع “زنجیر کو توڑنا: سب کے لیے بچاؤ اور بحالی” اس بات پر زور دیتا ہے کہ منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنا اور اس مسئلے کے خاتمے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے۔