اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی جیل میں سماعت کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا، انسداد دہشت گردی عدالت پہلے بھی عمران کو پیش کرنے یا جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھ چکی ہے ، عدالت اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرنے یا جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھ چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شبلی فراز، راجہ بشارت، علی نواز اعوان اپنے وکلاء سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔