اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کیلئے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔