کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کی ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کو کراچی ڈویژن آفس فیڈرل بی ایریاسمن آباد میں چیئرمین آفاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کہا کہ تحریکوں میں مشکل وقت آتے ہیں لیکن اگر تحریکی ساتھی صبر اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں تو تحریکوں کی کامیابی یقینی ہوتی ہے،آفاق احمد نے کہا کہ غاصبوں کے ہاتھوں میں اپنی لگامیں سونپ کر حقوق کی جدوجہد نہیں کی جاتی، غاصبوں کے ہاتھوں میں اپنی لگامیں سونپنے کا مقصد غلامی تسلیم کرنے کا اعلان ہے جبکہ غلامی مہاجر قوم کے خون میں نہیں ہے۔