پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلی سید ارشد حسین شاہ کی تقرری کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس میں مذکورہ نوتعینات وزیراعلی کو کام سے روکنے اور اس کی تقرری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے رٹ پٹیشن تجمل حسین شاہ کی جانب سے ولی خان آفریدی اور شاہ فیصل الیاس نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا خوا اعظم خان کی وفات کے بعد دوسرے روز ہی صوبائی کابینہ کے رکن جسٹس ارشادحسین شاہ کو نگران وزیراعلی مقرر کردیا گیا حالانکہ اس تقرری کےلئے جو طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 224 اور 224 اے میں واضح ہے یہ تقرری اسکے برعکس ہے جو اصول اس تقرری میں اپنایا گیا ہے وہ ماورائے آئین ہے کیونکہ اس وقت صوبائی اسمبلی ہے اور نہ ہی کوئی وزیراعلی یا اپوزیشن لیڈر موجود ہے ۔