لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے، بلاول بھٹو ہمیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔ بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دیدی، ضیا آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اور یحییٰ کی۔