اسلام آباد(ایوب ناصر )انگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی طرف سے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کراد ی گئی ہیں جس کے مطابق 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک انوار الحق کاکڑ کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہےانکے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں انہوں نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہےانوارالحق کاکڑ کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں انہوں نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے،نگراں وزیرا داخلہ کے پاس ملتان میں1 کروڑ روپے کا 2 کینال ،ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ،اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے انہوں نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ بھی ظاہر کیا ہے،سرفراز بگٹی کے 5 ملین روپے کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں،ایک گاڑی 2010 ماڈل کی مالیت 1کروڑ 2لاکھ روپے ظاہر کی ہے انکے پاس 67 لاکھ 98 ہزار کیش ، بینک میں 6 لاکھ 35ہزار روپے ہیں، 68 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ، 90اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار 60 بکریاں ظاہر کی ہیں انکے پاس 400 گائے، 80بچھڑے اور 86بھینسیں ہیں، لائیو سٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔