• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت و شہدا فورم بلوچستان، فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سندھ حکومت اور شہدا فورم بلوچستان نے فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے،جمعرات کو سندھ حکومت اور شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائر کردی گئی ہیں ۔سندھ حکومت کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہونا چاہیے۔اپیل میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات کو بحال کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزمان نے خود درخواستیں دی ہیں کہ انکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید