• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکا کے الٹرا فاسٹ انٹرنیٹ سے 3؍ گنا تیز انٹرنیٹ متعارف کرا دیا، اسپیڈ 1.2؍ ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے اور ایسی جدید ترین سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سیکنڈ میں اعلیٰ معیار کی 150؍ فلمیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس نئی انٹرنیٹ سروس کیلئے 3؍ ہزار کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی گئی ہے جس سے بیجنگ، ووہان اور گوانگ ژو ریجن کو جوڑا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ 1.2؍ ٹیرا بائیٹ فی سیکنڈ ہے جو امریکا کے الٹرا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سے تین گنا جبکہ دنیا کے بڑے انٹرنیٹ روٹس پر فراہم کردہ اسپیڈ سے 10؍ گنا تیز ہے۔
اہم خبریں سے مزید