• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، ہماری استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں انہیں کسی دوسرے بنچ میں منتقل کیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں، ایسے نہ کریں، چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں، ایسا نہیں ہے، جو فیصلے بھی ہیں وہ چیلنج ہوسکتے ہیں اور آپ نے کر بھی رکھے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید