• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ فری پشاور مہم کا فیز 1 کامیابی سے مکمل

پشاور(جنگ نیوز) سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کے عوام دوست ویژن اورچیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو انجینئر قاضی محمد طاہر کی انتھک کوششوں سے لوڈشیڈنگ فری پشاور مہم کا فیز 1کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق پیسکو سپرانٹنڈنٹ انجینئر شان حیدر اور سپرانٹنڈنٹ انجینئر حبیب الرحمٰن مروت کی سربراہی میں بہترین ٹیمیوں کا انتخاب کیا گیا ۔لوڈشیڈنگ فری پشاور مہم کو 6مختلف فیززمیں مکمل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے اور فیز 1میں کینٹ اور سٹی ایریا کے17ہائی لاس فیڈرز پر کارروائیاں کی گئیںجس میں ضلعی نتظامیہ ، پولیس اور ایف آئی اے نے بھرپور معاونت کی۔ ایف آئی اے نے سخت مزاحمت والے علاقہ جات میںکارروائیوں کے دوران پیسکو کی معاونت کی اور ایسے نادہندگان اور کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن کیا ۔
پشاور سے مزید