• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ڈونلڈ لُو کیخلاف امریکا میں کیس کرینگے‘ علیمہ خان

اسلام آباد (ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں اس میں ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے‘کوئی بھٹو والا معاملہ دہرانے کی کوشش کر رہا ہے تو اب وقت بدل چکا ہے۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہناتھا کہ اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو عمران امریکا میں ڈونلڈلُو پر کیس کریں گے، سائفر کیس پرامریکی سفارتخانہ مکمل طور پر شامل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید